چینی شخص نے کتے کو بیٹی کی مانیٹرنگ کی تربیت دے دی

May 14, 2019

چین میں ایک اسمارٹ والد نے بیٹی کو ہوم ورک کروانے کی ٹینشن سے نجات حاصل کرلی۔ اب ہوم ورک کی نگرانی تربیت یافتہ کتا کرے گا۔

بچی کے والد نے کتن کو بیٹٰی کی مانیٹرنگ کی تربیت دی ہے اور اب ان کا پالتو کتا ٹیبل پرپاؤں رکھے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرتا ہے اور ہوم ورک مکمل ہونے تک جگہ سے ہلتا تک نہیں۔

یہی نہیں یہ کتا روزانہ پیانو ٹریننگ کے دوران بھی بچی کے سر پرسوار رہتا ہے اور کام ختم ہوتے ہی خوب موج مستیاں بھی کرتا ہے۔