ہوم   > Latest

ایس او ایس چلڈرن ویلج میں بچوں کی منفرد روزہ کشائی

SAMAA | - Posted: May 12, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: May 12, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تعلیم کے حصول کے ساتھ جذبہ ایثار سے سرشار اسلام آباد کی جامعات کے طلبہ وطالبات نے اپنی روایت برقراررکھی۔ایس او ایس چلڈرن ویلج میں یتیم و نادار بچوں کیلئے ہرسال کی طرح اس بار بھی روزہ کشائی کا بھرپور اہتمام کیا گیا،ننھے روزے داروں نے خوب ہلا گلا بھی کیا۔ ایس او ایس  چلڈرن ویلج ...

تعلیم کے حصول کے ساتھ جذبہ ایثار سے سرشار اسلام آباد کی جامعات کے طلبہ وطالبات نے اپنی روایت برقراررکھی۔ایس او ایس چلڈرن ویلج میں یتیم و نادار بچوں کیلئے ہرسال کی طرح اس بار بھی روزہ کشائی کا بھرپور اہتمام کیا گیا،ننھے روزے داروں نے خوب ہلا گلا بھی کیا۔

ایس او ایس  چلڈرن ویلج  اسلام اباد کے ننھے روزے دار بچوں نے روزہ بھرپور انجوائے کیا۔ یتیم و غریب بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے مختلف یونیورسٹیز کے طلبا نے افطاری کا انتظام کیا تھا۔

افطاری سے قبل بچوں کے لیے کھیل بھی منعقد کیا گئے۔ رضاکاروں کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے ساتھ وقت گزارنا سکون قلب کا باعث بنتا ہے۔ میزبانوں کی جانب سے ننھے روزے داروں کی مشروبات، فروٹ اور کھانوں سے تواضع کی گئی۔

یتیم بچوں کی فلاح و بہبود ریاست کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی اہم ذمہ داری ہے جسے مختلف جامعات کے طلبا احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube