ہوم   > Latest

انتخابی فرائض انجام دینے والے 270 اہلکار ہلاک

8 months ago

انڈونیشیا میں انتخابی ڈیوٹیاں دینے والے 270 افراد انتقال کر گئے، حکام کے مطابق تمام افراد کی موت زیادہ کام کرنے کی وجہ اور تھکاوٹ کے باعث ہوئی۔

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق 10 دن قبل ہونیوالے انتخابات کے دوران اپنے فرائض سر انجام دینے والے انتخابی عملے میں شامل 270 افراد زیادہ کام کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ انتخابات دنیا میں ایک دن میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے جانے والے الیکشن سمجھے جارہے ہیں۔

انڈونیشین الیکشن کمیشن ( کے پی یو) کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے علاوہ عملے کے 1878 اراکین جو پولنگ عمل کی نگرانی پر مامور تھے، شدید علیل بھی ہوچکے ہیں۔

ووٹنگ کی گنتی کا عمل تاحال جاری ہے، وزارت صحت کی جانب سے انتخابی عملے کی ہر ممکن طبی معاونت کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہا ہے۔

انڈونیشیا میں 17 اپریل کو ملکی تاریخ میں پہلی بار صدارتی، قومی اور صوبائی پارلیمان کے انتخابات ایک ساتھ منعقد کروائے گئے ہیں۔

ایک ساتھ الیکشن کروانے کا فیصلہ الیکشن اخراجات میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

حکام کے اندازے کے مطابق تقریباً 20 کروڑ آبادی میں سے 80 فیصد نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا، ان انتخابات میں ہر فرد کی جانب سے ملک بھر میں قائم 8 لاکھ پولنگ اسٹیشنز پر 5، 5 ووٹ ڈالے گئے اور یہ عمل 8 گھنٹے جاری رہا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں