ہوم   > Latest

بھارت میں ’’ٹک ٹاک‘‘ پر عائد پابندی اٹھالی گئی

6 months ago

بھارتی عدالت نے مقبول عام ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم دے دیا۔

بھارتی ریاست چنئی کی عدالت نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ دیا، جس کے بعد انڈیا میں ٹک ٹاک کے ترجمان نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

چند روز قبل ہی بھارتی ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے ٹک ٹاک کو فحش مواد پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کی ڈاؤن لوڈنگ پر پابندی کے احکامات جاری کئے تھے، جس کے بعد بھارتی حکومت نے پابندی پر عملدرآمد کیلئے ایپل اور گوگل سے رابطہ کیا تھا۔

ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ نے عدالت سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تاہم ہائی کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا اور ٹک ٹاک کو بھارت میں پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو چین نے ستمبر 2016ء میں لانچ کیا تھا، صرف 2 سال کے عرصے میں اسے 50 کروڑ سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں جبکہ اس کا استعمال دنیا کے لگ بھگ 150 ممالک میں ہورہا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں