ہوم   > Latest

بادام ، کھویا ، مربہ کھانے والے گدھوں کی منڈی سج گئی

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2019 | Last Updated: 12 months ago

ڈیرہ غازی خان میں گدھوں کی منڈی سج گئی لیکن یہ کوئی عام گدھے نہیں بلکہ مخلتف خصوصیات کی بناء پر ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ منڈی لگی تو مالکان اپنے سجے سنورے گدھوں کی بولی لگوانے پہنچ گئے۔ جہاں ایک ایک گدھے کی قیمت دوسے ڈھائی لاکھ روپے تک ہے۔...

ڈیرہ غازی خان میں گدھوں کی منڈی سج گئی لیکن یہ کوئی عام گدھے نہیں بلکہ مخلتف خصوصیات کی بناء پر ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

منڈی لگی تو مالکان اپنے سجے سنورے گدھوں کی بولی لگوانے پہنچ گئے۔ جہاں ایک ایک گدھے کی قیمت دوسے ڈھائی لاکھ روپے تک ہے۔

اس منڈی میں ایک گدھا ایسا بھی ہے جس کی خوراک راجوں مہاراجوں سے بھی بڑھ کر ہے۔ اس گدھے کے مالک بدین کے رہائشی سعید احمد ہیں جو ناز و نخروں سے پالے جانے کے بعد اس کی بولی لگوانے پہنچے ۔

سماء سے بات کرتے ہوئے سعید احمد نے بتایا کہ پاکستان میں اس کی ٹکر کا گدھا نہیں ہے۔ ہم اسے بادام، مربہ، کھویا اور چنے وغیرہ کھلاتے ہیں اور دن میں دوبار نہلاتے بھی ہیں۔

سعید احمد کے مطابق اگر کوئی شوق سے خریدے گا تو فروخت کردیں گے۔

منڈی میں لائے گئے پانچ ہزار سے زائد گدھوں کی قیمتیں بھی کم نہیں۔ ایک خریدار کا کہنا تھا کہ پوری منڈی گھوم لی لیکن مہنگائی بہت زیادہ ہے اس لیے سودا طے نہیں پا رہا۔

تین روزہ سالانہ منڈی میں پنجاب اور سندھ سے گدھوں کے خریداراورشوقین حضرات آتے ہیں ۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے اب گدھوں کی خریداری بھی مشکل ہوگئی ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube