Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

جہلم میں دیسی گھی اور خالص دودھ پینے والے بیلوں نے میدان مار لیا

SAMAA | - Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 7, 2019 | Last Updated: 3 years ago

 

جہلم ميں دربار بابا جادہ کے سالانہ عرس کي تقريبات میں مختلف اشياء اور کھانے پينے کے اسٹال لگے، بیلوں کا اکھاڑہ بھی سجایا گیا۔

جہلم میں دربار بابا جادہ کے سالانہ عرس میں زائرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ کھانے پينے اور ديگر اشياء کے اسٹالز سجے جبکہ 70 سالوں سے ہونے والے بیلوں کی دوڑ کے مقابلے بھی ہوئے جس میں ضلع بھر سے 47 زمینداروں نے شرکت کی۔

آرگنائزر کا کہنا تھا کہ بیل دوڑ پنجاب کا ثقافتی کھیل ہے جو کئی عشروں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ایونٹ میں 10  منٹ میں ایک سونواسی چکر لگا کرغلام عباس کے بیلوں نے ميدان مار ليا۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے غلام عباس نے بتایا کہ اپنے بیلوں کو دیسی گھی کھلاتا ہوں اور خالص دودھ پلاتا ہوں۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب ہونے والے زمینداروں کو ٹرافی اور نقد انعامات دیے گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube