Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

ذہنی طور پر مردہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پرتگال میں گزشتہ برس کومہ میں چلی جانے والی کھلاڑی کیٹرینا سیکویرا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کیٹرینا سیکویرا کے ہاں بچے کی پیدائش زندہ رکھنے والی مشنیں نکالنے سے پہلے ہوئی۔

برطانوی میڈیا سے جاری خبروں کے مطابق پرتگال میں گزشتہ برس دسمبر میں ذہنی طور پر مردہ قرار دی گئی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل اسپورٹس کھلاڑی کیٹرینا سیکویرا کو گزشتہ برس دسمبر میں استھیما (سانس لینے میں مشکل پیش آنے) کے اٹیک کے بعد ڈاکٹروں نے ذہنی طور پر مردہ قرار دیدیا تھا۔

استھیما کے اٹیک کے بعد سے ہی خاتون کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں۔ استھیما کے اٹیک کے وقت کیٹرینا 19 ماں کی حاملہ تھیں۔ خاتون تقریباً 32 ہفتے حاملہ رہیں، جس کے بعد بیٹے کی پیدائش عمل میں آئی۔

کیٹرینا کو جب استھیما کا اٹیک ہوا تو اس وقت وہ 19 ہفتوں کی حاملہ تھیں اور وہ کومہ میں چلی گئی تھیں، گزشتہ برس 26 دسمبر کو ڈاکٹرز نے انہیں ذہنی طور پر مردہ قرار دیدیا تھا۔

تقریباً 56 روز تک خاتون کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاکہ خاتون کے شکم میں موجود بچے کو بچایا جا سکے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ عمل پرتگال میں موجود آرگن ڈونیشن لاء کے قانون کے تحت کیا گیا۔

کیٹرینا سیکویرا کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا مکمل طور پر ٹھیک اور صحت مند ہے۔ پیدائش کے وقت اس کا وزن 3٫75 ایل بی ایس تھا۔ بچے کا نام سلواڈور رکھا گیا ہے۔

والد برونو کا کہنا ہے کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ میری خاموشی کا احترام کریں۔ یہ بچہ ایک معجزے سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2019 میں بھی لزبن میں بھی ایک خاتون کے ہاں 15 ہفتے کومہ میں رہتے ہوئے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube