ہوم   > دلچسپ و عجیب

آٹھ سالہ مہاجر بچہ شطرنج کا چیمپئن بن گیا

7 months ago

امریکا میں اپنے کنبے کے ہمراہ بے گھر افراد کے شیلٹر ہوم میں مقیم 8 سالہ مہاجر بچہ شطرنج چیمپئن بن گیا۔

نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق مین ہیٹن میں بے گھر افراد کے لئے کھولے گئے شیلٹر ہوم میں مقیم 8 سالہ تانیتولووا، نیویارک کے پرائمری سکولوں کے درمیان منعقدہ شطرنج کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

تانی کے نام سے پہچانے جانے والے اس مہاجر بچے کی ماں ، باپ اور ایک بڑے بھائی پر مشتمل، کنبہ 2017ء میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے مظالم سے فرار ہو کر نائیجیریا سے نیویارک پہنچا تھا۔

نیویارک میں تانی نے 116 نمبر کے سرکاری سکول میں داخلہ لیا اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سکول کی شطرنج ٹیم میں شامل ہو گیا اور گزشتہ روز شطرنج کا مقابلہ جیت کر چیمپین بن گیا۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں