Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

جنوبی پنجاب میں خواجہ سراؤں کےلیے مرکز تعلیمِ بالغاں

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2019 | Last Updated: 3 years ago

جنوبی پنجاب میں خواجہ سراؤں کے لیے پہلے مرکزِ تعلیم بالغاں کا لودھراں میں آغاز ہوگیا۔ 20 خواجہ سرا خوشی خوشی کلاسیں لینے آرہے ہیں۔

لودھراں کے خواجہ سرا تعلیم حاصل کرنے کےلیے پرعزم ہیں۔ پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے لیے  پہلے مرکز تعلیم بالغان کا آغاز کردیا۔

اس مرکز میں اردو، انگلش اور حساب کے مضمون کی ابتدائی تعلیم کے ساتھ قرآن بھی پڑھایا جارہا ہے۔ تین ماہ جاری رہنے والے کورس سے انھیں بنیادی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

بچپن میں تعلیم سے محروم رہ جانے والے تیسری جنس کے افراد کی خواہش ہے کہ ان کے لیے اعلیٰ تعلیم کا بھی ایسے ہی اہتمام ہونا چاہیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube