آصف زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا

February 10, 2019

سابق صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر ٹنڈو آدم آمد پر لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ہیلی کاپٹر کی  لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹنڈو آدم میں لینڈنگ کے دوران سابق صدر کیلئے بچھایا گیا قالین ہیلی کاپٹر کے پروں سے پیدوا ہونے والی ہوا کی وجہ سے الہ دین کے قالین کی طرح ہوا میں اڑنے لگا۔ قالین اڑتے اڑتے ہیلی کاپٹر کے انتہائی قریب آگیا، تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے ہیلی کاپٹر کو قابو میں رکھتے ہوئے اسےقالین سے دور رکھا۔

سرخ قالین اڑ کر ہیلی کاپٹر کے پنکھوں سے بھی الجھ سکتا تھا جس کے نتیجے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ بعد ازاں قالین ہوا کا دباؤ کم ہونے پر زمین پر آگرا، جس کے بعد ہیلی کاپٹر نے زمین پر باحفاظت لینڈنگ کی۔