بلی کے بعد گجرات میں کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج

February 10, 2019

کراچی میں خاتون کیخلاف بلی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد گجرات میں کتے کی ہلاکت پر ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔

گجرات میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمہ نے اپنے کتے کی ہلاکت کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرا کتا منشیات فروشوں کو دیکھ کر بھونکتا تھا اس لیے اسے مار دیا گیا۔ اندراج مقدمہ سے پہلے کتے کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا گیا۔

مزید پڑھیے: خاتون کیخلاف بلی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

تھانہ اے ڈویژن میں درج کی جانے والی اس ایف آئی آر میں  3  نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان شامل ہیں ۔ پولیس نے کتے کی ہلاکت کیخلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔