Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

دنیا کا مصروف ترین ایئرپورٹ کون سا؟

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2019 | Last Updated: 1 year ago

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ايک مرتبہ پھر دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ میں دبئی ایئرپورٹ پر آنے اور گزرنے والے مسافروں کی تعداد نو کروڑ رہی، جب کہ چار لاکھ آٹھ ہزار پروازوں نے لینڈ اور ٹیک آف...

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ايک مرتبہ پھر دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال دو ہزار اٹھارہ میں دبئی ایئرپورٹ پر آنے اور گزرنے والے مسافروں کی تعداد نو کروڑ رہی، جب کہ چار لاکھ آٹھ ہزار پروازوں نے لینڈ اور ٹیک آف کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کو مسلسل پانچ سالوں سے دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز حاصل ہے۔ دبئی ایئر پورٹ ایمیریٹس ایئر لائن کا مرکز بھی ہے ، جس کا شمار دنیا کی بڑی اور لگژری ایئرلائنز میں ہوتا ہے۔

دبئی ایئرپورٹ مسلسل پانچ سالوں سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ چلا آرہا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق دبئی ایئر پورٹ نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سال 2014ء میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز چھینا تھا، جس کے بعد سے دبئی نے اپنا یہ اعزاز برقرار رکھا ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube