Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
ہوم   > Latest

زمین کو عالمی حدت سے بچانے کےلیے بچوں کی دلچسپ پینٹنگز

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago

گلوبل وارمنگ کے ماحول پر مضراثرات سے نئی نسل پریشان ہے۔ زمین کی حفاظت کرنے کےلئے  ننھے طلباء نے رنگوں کی زبان میں تجاویز پیش کردیں۔ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں آرٹ فار چینج کے نام سے پینٹنگ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ننھے طلبہ نے ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں کی خوب منظر...

گلوبل وارمنگ کے ماحول پر مضراثرات سے نئی نسل پریشان ہے۔ زمین کی حفاظت کرنے کےلئے  ننھے طلباء نے رنگوں کی زبان میں تجاویز پیش کردیں۔

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں آرٹ فار چینج کے نام سے پینٹنگ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ننھے طلبہ نے ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں کی خوب منظر کشی کی۔

بچوں نے معصومانہ انداز میں زمین کا درجہ حرارت کم کرنے کےلیے پینٹنگز پیش کیں۔ طلبہ کی گفتگو اور پینٹنگز نے بڑوں کو بے حد متاثر کیا۔ وہاں موجود والدین کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے بچوں کی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

ننھے بچوں نے زمین اور ماحول کا مستقبل سرسبز و محفوظ بنانے کیلئے اپنے معصوم خیالات کی عکاسی ہی نہیں کی بلکہ بڑوں کو بھی کئی نصیحتیں کردیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube