ہوم   > Latest

دنیا میں30 فیصد افراد 65 سال کی عمر تک کام کرنے کے خواہش مند

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

جاپان کی جانب سے جاری کردہ سروے کے مطابق تقریباً 30 فیصد افراد نے 61 سے 65 سال کی عمر تک کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

کابینہ دفتر نے گزشتہ نومبر میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے 5000 افراد سے سوالات پوچھے تھے جس میں سے 2 ہزار 9 سو سے زائد لوگوں نے جوابات دیئے۔

جائزے میں پوچھا گیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ کس عمر تک وہ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس کے جواب میں 30.7 فیصد افراد نے 61 سال سے 65 سال کی عمر تک کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔21.5 فیصد نے 66 سے 70 سال جب کہ 18.8 فیصد نے 51 سے 60 سال کی عمر تک کام کرنے کی خواہش کی۔

اس سروے میں 66 سال یا زائد عمر تک کام کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد سے یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں تو 28.9 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ مالی پریشانی سے بچنے کے لیے ایسا کرنا چاہتے ہیں، جب کہ 24.9 فیصد افراد نے روزمرہ کے اخراجات کو پورا کرنے کا جواز پیش کیا جب کہ 16.9 فیصد کا کہنا تھا کہ ان کو کام کرنا بہت پسند ہے۔

وزارت بہبود کے مطابق وہ عوامی پنشن کے نظام کو بدلنے کا ارادہ رکھتی ہے کیونکہ چند افراد پنشن حاصل کرنے کی 65 سال کی عمر کے بعد بھی کام جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube