Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

پہلوانوں کے شہر میں سپرریسلر’’بٹیسٹا‘‘ کی انوکھی سالگرہ

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2019 | Last Updated: 3 years ago

پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں ریسلنگ کی دنیا کے سپر اسٹار بٹیسٹا کی سالگرہ منفرد انداز میں منائی گئی۔

ریسلنگ کی دنیا کے سپر اسٹار۔بٹیسٹا پچاس برس کے ہوئے تو گوجرانوالہ میں بٹیسٹا کےفین عاطف نےاپنے ہیرو کی گولڈن جوبلی سالگرہ دھوم دھام سےمنائی۔

بٹیسٹا کے اس پرستار نے چھ پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا اور صرف اسی پر اکتفا نہیں بلکہ مچھلی، چکن کڑاہی، روغنی نان اورسویٹ ڈش سے مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔

سالگرہ منانے والے عاطف کا کہنا ہے کہ میں 14 سال کی عمر سے بٹیسٹا کا پرستارہوں ، مجھے میرے دوست اور فیملی والے سبھی بٹیسٹا کے نام سے جانتے ہیں۔، بٹیسٹا کی سالگرہ ہے تو ہم نے بھی خوب انجوائے کیا۔ میری خواہش ہے کہ میں ان سے ملاقات کرسکوں۔

بٹیسٹا کا آفیشل فیس بک پیج بھی عاطف کو رواں ماہ کا فین نمبر ون قرار دے چکا ہے۔

سالگرہ کی تقریب میں نوجوانوں نے خوب ڈانس اور ہلا گلا بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube