Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

اناڑی شوٹر کو کلاشنکوف چلانا مہنگا پڑ گیا

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2019 | Last Updated: 2 years ago

امریکی شہر لاس ویگاس کی فائرنگ رینج پر صورت حال اس وقت بے قابو نظر آئی جب ایک اناڑی کلاشنکوف ہاتھوں میں تھامے فائرنگ کی پریکٹس کر رہا تھا۔ نیواڈا ایئر بیس پر بنی اس فائرنگ رینج پر اے کے 47 سے شوٹنگ کرتا نوجوان ابتدا میں بندوق کو احتیاط سے چلاتا رہا۔   شوٹر...

امریکی شہر لاس ویگاس کی فائرنگ رینج پر صورت حال اس وقت بے قابو نظر آئی جب ایک اناڑی کلاشنکوف ہاتھوں میں تھامے فائرنگ کی پریکٹس کر رہا تھا۔

نیواڈا ایئر بیس پر بنی اس فائرنگ رینج پر اے کے 47 سے شوٹنگ کرتا نوجوان ابتدا میں بندوق کو احتیاط سے چلاتا رہا۔

 

شوٹر کو انسٹرکٹر کی جانب سے بندوق پکڑنے اور گولیاں چلانے سے متعلق معلومات بھی دی گئیں۔ تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چلا اور اچانک خود کار بندوق سے تیزی سے گولیاں نکلنے لگیں۔

ساتھ موجود انسٹرکٹر نے نازک صورت حال کو فوری قابو کیا اور پریکٹس کرنے والے کے ہاتھوں سے فوری ہتھیار لے لیا۔ غیر متوقع صورت حال پر پریکٹس کرنے والا نوجوان ایک دم حواس باختہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اور استعمال ہونے والی بندوق ہے، یہ روسی ساختہ رائفل ہے۔ اس سے ایک منٹ میں 600 راونڈز فائر ہوتے ہیں۔

ویگاس میں موجود فائرنگ رینج پر 25 راونڈ فائر کیلئے 45 ڈالرز ادا کرنے ہوتے ہیں، تاہم اگر آپ کو 50 راونڈ فائر کرنا ہو تو اس کی فیس 90 ڈالر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube