جسٹن ٹروڈو، آپ کاکھویاہوابھائی مل گیا

January 11, 2019

شکلوں میں ہلکی پھلکی مماثلت تو عام سی بات ہے جو عموما بہن بھائیوں یا ایک خاندان سے تعلق رکھنے والا افراد میں پائی جاتی ہے لیکن کسی تعلق کے بغیر شدید مماثلت دیکھنے والوں کو فورا متوجہ کرتی ہے وہ بھی جب آپ کی شکل کسی معروف شخصیت سے مل رہی ہو۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والا سلام مفتون نامی ایک نوجوان گلوکارحیرت انگیز حد تک کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو سے مماثلت رکھتا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق سلام مفتون نے گلوکاری کے ایک مقابلےمیں حصہ لیا ، جب وہ افغان اسٹار نامی اس شو میں آئے توکیا شرکا اورکیا دیگر۔۔۔ سب کے سب حیرت سے دنگ رہ گئے کہ یہ جسٹن ٹروڈو کا ہم شکل کہاں سے آیا۔

سلام مفتون پر پہلی نظرمیں ہو بہو کینیڈین وزیراعظم کا ہی گمان ہوتا ہے اور وہ خود بھی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ صارفین بھی خوب حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا کا دوردورہ ہو اور کوئی بندہ کسی مشہورشخصیت جیسا سکھنے کے بوجود مشہور نہ ہو؟ ایسا کیسے ہوسکتا ہے، اسی لیے سلام مفتون کی تصاویربھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جہاں صارفین انہیں ’’افغان ٹروڈو‘‘ کا لقب دے رہے ہیں۔

ٹویٹس میں یہ اندازے بھی لگائے جا رہے ہیں کہ جسٹن ٹروڈو کا ایک جڑواں بھائی تھا، جو کھوگیا تھا ۔