Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

سانگھڑ کی فش سجی کی دھوم

SAMAA | - Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سندھی گھرانوں میں مچھلی پکانے کے جدا جدا انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ انتہائی لذیز رہو مچھلی کھانے کے شوقین ہیں تو سانگھڑ میں عبدالجبار ملاح کے پاس جائیں جو 20 برسوں سے فش سجی تیار کررہا ہے۔ عبدالجبار کو مچھلی پکانے میں مہارت حاصل ہے۔اس نے دعویٰ کیا ہے کہ بےنظیر بھٹو کو بھی...

سندھی گھرانوں میں مچھلی پکانے کے جدا جدا انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ انتہائی لذیز رہو مچھلی کھانے کے شوقین ہیں تو سانگھڑ میں عبدالجبار ملاح کے پاس جائیں جو 20 برسوں سے فش سجی تیار کررہا ہے۔

عبدالجبار کو مچھلی پکانے میں مہارت حاصل ہے۔اس نے دعویٰ کیا ہے کہ بےنظیر بھٹو کو بھی یہ مچھلی پسند تھی۔ بلاول ہاؤس کراچی کے منیجر نے کئی بار بے نظیر بھٹو کےلیے یہ مچھلی یہاں سے آرڈر کی تھی۔

عبدالجبار نے پرجوش لہجے میں مزید بتایا کہ پچھلے برس جب عمران خان جام گوٹھ آئے تھے تو ان کو دی گئی ضیافت میں بھی یہ مچھلی پیش کی گئی تھی۔ گذشتہ دورہ بدین میں،سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے یہ مچھلی تیار کرنے کے لئے عبدالجبار ملاح کو خصوصی طور پر بلوایا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے لیے بھی یہ مچھلی تیار کی گئی تھی۔

سانگھڑ میں تازہ پانی کی مچھلی رہو کی خوب مانگ ہے۔ مقامی طور پر اس کو کوریرو کہتے ہیں۔ ان مچھلیوں کی چھوتیاری ڈیم میں فارمنگ کی جاتی ہے۔ اس مچھلی کی سجی اس طریقے سے تیار کی جاتی ہے جیسے بلوچ روایات میں چکن سجی تیار ہوتی ہے۔

یہ سجی سارا سال کھائی جاتی ہے مگر موسم سرما میں اس کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اطراف میں ہونے والے سیاسی اجتماع میں یہ مچھلی دسترخوان کی زینت بنتی ہے۔ ایسے مواقعوں  پر مچھلی کی تیاری کے لیےعبدالجبار ملاح کو خصوصی طور پر یہاں بلوایا جاتا ہے۔

اس کی تیاری کے لیے ڈھائی گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ تین سے چار کلو رہو میں مصالحے ملائے جاتے ہیں۔ اس کے بعد مچھلی کو لکڑی یا کوئلے پر پکایا جاتا ہے۔ اس پر لگائے جانے والے 8 مصالحوں میں چاٹ مصالحہ، فش مصالحہ،سفید زیرا، الائچی،سیاہ مرچ،دھنیا،میتھی اور ادرک شامل ہے۔ رہو کی تیار سجی کو املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جس سے اس ڈش کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

[iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/Pq7FnBa6ENs"]

یوں تو یہ ڈش پاکستان بھر میں مشہور ہے مگر اس کے کچھ گاہگ ملک سے باہر بھی موجود ہیں۔ لوگ دور دراز علاقوں سے یہاں آکر سجی کو انجوائے کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube