Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

سگریٹ نوشی پر اب پڑوسیوں کو ہرجانہ دینا ہوگا

SAMAA | - Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago

روس میں لاگو نیئے قانون کے تحت سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو اپنے ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روس کی سپریم کورٹ نے سگریٹ نہ پینے والے افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک مثالی فیصلہ کیا ہے۔

روس کے شہر نوسکی برسک میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی میں سگریٹ پی کر اس کے بچے کو سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر کرنے پر ہمسائے کے خلاف دعوی دائر کر دیا۔

روس کی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سگریٹ پینے والا شخص ہمسائے کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے 5 ہزار ربل ہرجانہ ادا کرے گا۔

روس کے سرکاری روزنامے روسیسکایا کے مطابق عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ اپارٹمنٹ میں رہنے والے افراد کو سگریٹ کے دھوئیں اور دیگر تمباکو کی مصنوعات سے متاثر ہوئے بغیر موزوں ماحولیاتی شرائط میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

 

اس مثالی فیصلے کی رْو سے روس میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سگریٹ کا دھواں دیگر اپارٹمنٹ میں جانے کی صورت میں ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube