Monday, November 29, 2021  | 23 Rabiulakhir, 1443

فیصل آباد میں کھلاڑیوں کو سیکورٹی پرمامور کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago

فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کا پولیس سے اعتبار اٹھ گیا ،اس لئے سيکیورٹی کے لیے کبڈی اوررسہ کشی کے کھلاڑیوں کوتعینات کردیا گیا۔ فیصل آباد میں کبڈی اور رسہ کشی کے کھلاڑیوں کوسکیورٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پہلے اپنے سیکیورٹی اسکواڈ میں تبدیلی کرکے ڈوگربرادری کے پولیس اہلکار لگوائے اور اب...

فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کا پولیس سے اعتبار اٹھ گیا ،اس لئے سيکیورٹی کے لیے کبڈی اوررسہ کشی کے کھلاڑیوں کوتعینات کردیا گیا۔

فیصل آباد میں کبڈی اور رسہ کشی کے کھلاڑیوں کوسکیورٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پہلے اپنے سیکیورٹی اسکواڈ میں تبدیلی کرکے ڈوگربرادری کے پولیس اہلکار لگوائے اور اب کھلاڑیوں کو بھی پروٹوکول پرلگالیا۔

ڈی او اسپورٹس نے بتایا کہ اچھی جسامت والے 35 کھلاڑی دیے ہیں جن میں رسہ کشی، کبڈی اور ریسلر شامل ہیں۔

ٹریننگ کی آس میں کھلاڑیوں نے بھی اس ڈیوٹی کوخوشی خوشی قبول کرلیا۔اسپورٹس مین کو ڈپٹی کمشنر کی سکیورٹی پر577روپے دیہاڑی دی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube