شاہ عقیق کامزاراوراس سےجڑےعقائد

Samaa Web Desk
April 12, 2018

ٹھٹھہ: صبح سویرے سماء کے ساتھ کی ٹیم نے شاہ عقیق پرخصوصی شو کیا۔ شاہ عقیق بابا کو روحانی سرجن کیوں کہا جاتا ہے۔ آسیب اور جادو کے شکار افراد جلالی بابا کے مزار پر کیوں آتے ہیں، اس شو میں سب سوالوں کےجواب دئیے گئے۔

کراچی سے ایک سو پینسٹھ کلومیٹر دورشاہ عقیق اور جلالی بابا کے مزارپرلاعلاج مریضوں اور جادو و آسیب کےشکار افراد شفاپانےآتےہیں۔کراچی ہی نہیں بلکہ  سندھ بھر سے اور دوسرےصوبوں سے بھی لوگ یہاں آتے ہیں۔

عقیدت مندوں نے شاہ عقیق کو روحانی سرجن کا نام بھی دے رکھا ہے۔عبداللہ شاہ بخاری یا جلالی بابا کے مزار پرآسیب زدہ افراد لائے جاتے ہیں۔شوکےدوران پروگرام کی اینکرمدیحہ نقوی کوغیرمعمولی صورت حال کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مذہبی اسکالر شہریار داؤد کا کہنا تھا کہ عام بیماریوں کا پہلے ڈاکٹری علاجکروانا چاہیے۔شاہ عقیق اور جلالی بابا کے مزار پر لنگر کا سلسلہ بھی روزانہ جاری رہتا ہےاور یہاں واقع صدیوں پرانے کنویں کا پانی بھی شفا بخش مانا جاتا ہے۔