بیلجیئم کےچڑیاگھرمیں ہاتھی کےتیسرےبچےکی پیدائش

April 12, 2018

برسلز: بیلجیم کے چڑیا گھر میں اِس سال ہاتھی کے تیسرے بچے نے آنکھ کھولی۔سیاحوں نے ہاتھی کےبچےکی جھلک دیکھ کرخوشی کا اظہار کیا۔

بیلجیم کے شہر مچلن کے چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش تو لگنا ہی تھا کیوں کہ وہاں ہاتھی کا اور ایک بچہ پیدا ہوا ہے ۔ہاتھی کے بچےنے چلنابھی شروع کردیاہے۔

اپنی ماں کے ساتھ یہ کبھی کبھی اٹھکیلیاں کرتے ہوئےگربھی جاتاہے۔ بیلجیم کے اِس چڑیا گھر میں رواں سال پیدا ہونے والا ہاتھی کا یہ تیسرا بچہ ہے۔ پہلے دو مادہ پیدا ہوئی تھیں۔