ٹک ٹک کرتی ٹھکٹھکی کی خوبصورت یادیں

Samaa Web Desk
April 11, 2018

 

رپورٹر: حریم خان

راول پنڈی: زندگی امتحان ضرور لیتی ہےمگر کچھ لوگ زندگی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر، بہادری کیساتھ اُس کے سنگ سنگ آگے بڑھتے ہیں۔

 راولپنڈی کی جھگیوں میں رہنے والی ایک ایسی ہی حوصلہ مند خاتون نصیبو بھی ہیں۔ زندگی کا پہیہ چلانے کیلئےنصیبواس مٹی سے بچوں کیلئےکھلونے بناتی ہیں۔

مٹی کی گول ٹِکی بنا کر انہیں سوکھانے کیلئے تپتی دھوپ میں رکھتی ہے۔پھر اسے ایک خاص ترتیب اور ترکیب کے ساتھ دو چھوٹے ڈنڈوں کے ساتھ جوڑ کر، ٹھکٹھکی بناتی ہے۔

کچی جھگی میں رہنے والی نصیبو محنت کے معاملے میں دھن کی بڑی پکی ہے۔ٹِک ٹِک کرتی یہ ٹھکٹھکی جب چلتی ہے تو ذہن کے کینوس پرماضی کے رنگ بکھرنے لگتے ہیں۔

یہ کھلونےبچپن کی خوبصورت یاد لیئے ہوئے ہیں تاہم بد قسمتی سے یہ وقت کی دھول میں گم ہوتے جا رہے ہیں ۔