خبردار۔۔!! اپنی بالکونی میں کپڑے مت سکھائیں

Samaa Web Desk
April 11, 2018

اگر آپ اپنی بالکونی میں کپڑوں کو سکھانے کیلئے لٹکاتے ہیں تو فکر کی بات نہیں، ہاں مگر آپ یہ حرکت کویت میں رہتے ہوئے کرتے ہیں تو پھر آپ کی خیر نہیں، کیوں کہ کویتی حکومت کی جانب سے بالکونی میں کپڑوں کو ٹنگانے یا سکھانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کویت سٹی: کویتی حکومت نے دارالحکومت کویت سٹی میں رہائش پذیر شہریوں پر گھروں کی بالکونی میں کپڑے سکھانے پر پابندی عائد کردی ہے، خلیج ٹائمز کے مطابق حکم نامے کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے۔

 

گورنر ہاؤس کی ٹیم نے شہر میں ایک جائزہ مہم شروع کئے جانے کے موقع پر شہر کی سڑکوں کی جانب واقع اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر مکینوں کو وارننگ جاری کی کہ وہ اپنے کپڑوں کو سکھانے کے لیے بالکونیوں میں نہ لٹکائیں۔

 

 

 

 

ٹیم کے سربراہ زید الانیزی نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب اپارٹمنٹس کے دروازوں پر اسٹیکرز آویزاں کردیئے ہیں اور خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر ان پر سو سے تین سو کویتی دینا تک جرمانہ کیا جائے گا۔

 

 

موجودہ شرح تبادلہ کی رو سے تین سو کویتی دینار ایک لاکھ سولہ ہزار پاکستانی روپے کے مساوی ہیں۔ اب تک بارہ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر لوگوں کو وارننگ جاری کی جاچکی ہے۔ زید الانیزی نے کہا کہ مستقبل میں ان کی ٹیم کویت کے ماحول سے متعلق محکمے کے تعاون سے مہم چلائے گی جو بصری آلودگی کے معاملات کی نگراں ہے۔