ناياب مادہ گوريلا اور شیر خوار بچے کی ویڈیو جاری

March 10, 2018

کانگو : افریقی ملک کانگو کےنیشنل پارک میں نایاب مادہ گوریلا اور اسکے شیرخوار بچے کی وڈیو جاری کردی گئی۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ بے بی گوریلا کی عمر بمشکل ایک ہفتہ ہے۔ میکوم نامی مادہ گوریلا کے پانچ بچوں میں سے اب تک صرف ایک پختہ عمری تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکا ہے۔

درندوں کے حملے، بیماریاں، قدرتی ماحول سے محرومی اور غیرقانونی شکار گوریلا بچوں کیلئے بڑے خطرات ہیں۔ ویڈیو دیکھیں۔