رنگ برنگی اڑتی ہزاروں تتلیاں اور دلفریب منظر

Samaa Web Desk
March 10, 2018

سان ڈیا گو : امریکی شہر سان ڈیا گو کے چڑیا گھر میں اُڑتی ہزاروں رنگ برنگی، خوبصورت تتلیوں نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ چڑیا گھر میں ہر سال کھولے جانے والے تتلیوں کے جنگل میں تیس مختلف اقسام کی ہزاروں تتلیاں پھولوں پر منڈلاتی رہیں اور آنے والے بچوں اور بڑوں کو لُبھاتی رہیں۔ سماء