ابوظہبی میں شدید دھند، درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں، 22 افراد زخمی

February 7, 2018

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں، 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی خطرناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں شدید دھند کے باعث 44 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 22 افراد شدید زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں گاڑیوں کے ٹکرانے کا منظر صاف دیکھا جاسکتا ہے جبکہ لوگ اپنی جان بچا کر سڑک سے دوسری طرف بھاگ رہے ہیں۔ سماء