فری چائےپراٹھادینےوالاکیفے

Samaa Web Desk
January 12, 2018

اسلام آباد: چائے پراٹھا کس کواچھا نہیں لگتااوراگر یہ مفت میں ملےتوسونے پہ سہاگہ ہوگیا۔شہر اقتدار میں ایک ایسا کیفے بھی ہے جہاں ہفتے میں ایک دن کا چائے پراٹھا ہوتا ہے اور یہ خواتین کے لیے  بالکل مفت ہوتاہے۔

مردوں کی اجارہ داری کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔اسلام آباد کےایک کیفے میں ہرہفتےیوم خواتین منایا جانے لگا۔صبح سے رات گئے تک ان کیلئے چائے پراٹھے کا مفت اہتمام ہوتاہے۔

جاڑے میں گرما گرم پراٹھے کے ساتھ چائے کی چسکیاں لینے والی کہتی ہیں کہ اب ہے کُڑیوں کا زمانہ، تبھی تو مفت پارٹیاں چلتی ہیں۔

خواتین کا خصوصی خیال رکھنےپر کاروبار بھی تو خوب چمک اٹھتا ہے۔اس کیفےمیں صرف بدھ کو خواتین کے لیے فری چائے پراٹھا ملتاہے۔ سماء

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.