اڑن طشتریوں کی پروازیں، شہری پریشان

January 12, 2018

میکسیکو سٹی : کیا دنیا میں خلائی مخلوق کا وجود ہے ؟؟ نہیں تو پھر میکسیکو کی فضاؤں میں اڑنے والی یہ اڑن طشتریاں کیا ہیں ؟؟

برطانوی ویب سائٹ سے جاری خبر کے مطابق دنیا میں خلائی مخلوق کا وجود ہے یا نہیں اس سے متعلق کسی کے پاس ٹھوس ثبوت نہیں، لیکن میکسیکو کی ریاست باجا میں "ایک یو ایف او" دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اڑن طشتری زمین کی سطح سے انتہائی قریب اڑ رہی ہے۔

فلائنگ آبجیکٹ کو اس قدر قریب سے اڑتا دیکھ کر شہریوں کے بھی ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔ اور سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں رک گئیں، اس ویڈیو کو پچاس ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ماہرین کا دعوی ہے کہ خلائی مخلوق پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ قریب سے انسانوں کو دیکھ رہی ہے ۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.