گاڑی گندی رکھنے پر مالک پر جرمانہ

January 12, 2018

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر گاڑی کے مالک کو 3000درہم کا جرمانہ کی سزا سنا دی۔

متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں بصورت دیگر ان پر جرمانہ اورگاڑی ضبط کرنے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

پہلی خلاف ورزی پر بلدیہ سے رجوع کرنے والے کو 50 فیصد تک رعایت دی جا سکے گی البتہ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دوگنا کر دیا جائے گا۔ گاڑی کی ضبطی پر آنے والے اخراجات مالک سے وصول کئے جائیں گے۔

ابوظبی کی بلدیہ کے افسران نے صنعتی علاقے میں چھاپے مار کر لاپروائی برتنے والے178گاڑیو ںکے مالکان کو انتباہ جاری کیا۔ سماء