سال 2018ء میں ہونیوالے سورج اور چاند گرہن

December 27, 2017

اسلام آباد : سال 2018ء میں دنیا بھر میں 3 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، پہلا سورج گرہن 15 فروری جبکہ پہلا چاند گرہن 31 جنوری کو دیکھا جاسکے گا۔

ماہرین علم نجوم کے مطابق دنیا بھر میں آئندہ سال 2018ء میں 3 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، پہلا سورج گرہن 15 فروری، دوسرا 13 جولائی اور تیسرا 11 اگست دیکھا جاسکے گا، جبکہ پہلا چاند گرہن 31 جنوری اور دوسرا 27 جولائی کو ہوگ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام سورج اور چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک امریکا، کینیڈا، بھارت، بنگلہ دیش، برازیل، ارجنٹائن، یورپ میں واضح طور پر دیکھے جاسکیں گے۔

ماہرین کے مطابق سال 2018ء کا پہلا سورج گرہن پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت ایشیائی ممالک میں رات ہونے کی وجہ سے دکھائی نہیں دے گا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.