پاک چین جامعات کی تحقیق، 25 لاکھ سال پرانا ہاتھی دانت دریافت

Samaa Web Desk
December 18, 2017

جہلم : پاک چین جامعات کی تحقیق رنگ لائی جہلم سے پچیس لاکھ سال پرانا ہاتھی دانت دریافت کر لیا گیا ۔

جہلم کے پہاڑی علاقے راکھیاں سے پچیس لاکھ سال پرانے ہاتھی دانت کی دریافت ہوئی ہے، ہاتھی دانت کی دریافت جامعہ پنجاب اور بیجنگ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے دوران ہوئی۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ حیوانیات کے پروفیسر ڈاکٹر اختر کہتے ہیں شواہد سے پتا چلتا ہے ہاتھی کی یہ نسل صرف ایشیا میں پائی جاتی ہے، ہاتھی کی اس نسل کا نام ایلی فیس میکسیمس ہے۔

ہاتھی دانت کا وزن تین کلو لمبائی ایک فٹ اورچوڑائی چارانچ ہے، راکھیاں سے پہلے جہلم ہی کے علاقے ڈومیلی کے پہاڑٰ سے تینتیس لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکرا دریافت ہوا تھا۔ سماء