منہ میٹھا کریں؛ہم نے ڈکیتی کی ہے

November 14, 2017

امریکا میں انوکھےڈاکوؤں نے ریسٹورنٹ میں بیٹھے کسٹمرز کا منہ بھی میٹھا کروا دیا۔

امریکی شہر ہیوسٹن کی ایک ڈونٹ شاپ میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دو لٹیرے کاؤنٹر پھلانگ کر پیسوں سے بھرے والٹ کی طرف بڑھے۔

دونوں نے دکان میں بیٹھے افراد سے بھی لوٹ مار کی۔اور گاڑی کی چابیاں بھی اُٹھائیں۔

واردات مکمل ہونے پر ڈاکوؤں نےسب کو حیران کردیا، کسٹمرز کا موبائل اور پیسے چھننے کے بدلے ڈونٹ سے منہ میٹھا کرواکر اُنکا دکھ کچھ کم کیا۔

واردات 16 اکتوبر کو ہوئی تھی مگر امریکی پولیس اب تک لٹیروں کی تلاش میں ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.