کہاں کا اورکیسا قانون؟ ٹھاٹھ باٹھ ہوں تو ایسے

November 11, 2017

دبئی جانے والی پرواز کی بزنس کلاس میں بازوں نے ڈیرہ لگا لیا۔ عام مسافر بازوں کا قافلہ دیکھ کر کچھ حیران کچھ پریشان رہ گئے۔

بازکوپروازکرتےتودیکھا ہوگا لیکن اب حاضر ہے بازان جہاز،جی ہاں دبئی جانےوالی امارات ائرلائنز کی پرواز ای کے 601  میں پرندوں کےشہنشاہ کے ٹھاٹ باٹ دیکھنے سے تعلکق رکھتے تھے جنہوں نے بزنس کلاس میں خصوصی سفرکیا۔

دبئی جانےوالی فلائٹ کےپسنجرجہاز میں بازوں کی بڑی تعداد دیکھ کر حیران رہ گئے ، وہ کیبن کریو اور ساتھی مسافروں سے بھی بار بار پوچھتے رہے کہ پرندوں کے شہنشاہ کا اس طرح عام فلائٹ سے سفر کرناپسنجرزکےلئےخطرے کی بات تونہیں ہے۔

 

مسافروں کی تشویش اور پریشانی کی کوئی پروا نہیں کی گئی ، بازاپنے مالکان کے ہمراہ ٹھاٹ باٹ سے بزنس کلاس میں سفرکرتے رہے۔

واضح رہے کہ ایمیریٹس فضائی کمپنی کی عام پالیسی ہے کہ جانوروں کو کیبن میں سفر کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ صرف باز ہی واحد جانور ہے جس کو کیبن میں سفر کا استحقاق حاصل ہے۔متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق، باقی جانور کارگو کے طور پر سفر کریں گے۔

  Email This Post

 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.