ٹوٹے دل والوں کے لیے ’’بازار بیوفائی‘‘۔

November 11, 2017

 

گلوبل ولیج بن جانے والی دنیا میں کچھ بھی انہونا نہیں، آئے روز ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں کہ جن کا روزمرہ زندگی میں تصور بھی نہ کیا جا سکتا ہو۔ محبوب کے ہاتھوں ستائے افراد کے غم کے مداوے کے لیے بھی حل نکال لیا گیا۔

اب محبوب کی بیوفائی سے دلبرداشتہ افراد کے لیے ایک ایسی مارکیٹ کھل گئی ہیں جہاں وہ اپنی محبت سے وابستہ اشیاء کے دام کھرے کر سکتے ہیں، اس طرح پیسے ملنے کے ساتھ ساتھ کسی حد تک تلخ یادوں سے پیچھا بھی چھوٹ جاتا ہے۔

ویت نام کے دارالحکومت میں ’’اولڈ فلیم ‘‘ نامی اس مارکیٹ کو قائم کرنے کا خیال ایک نوجوان کو اپنی محبوبہ سے تعلق ختم ہونے کے بعد آیا۔ٹوٹے دل کے ساتھ اس نے مارکیٹ کی بنیاد رکھی اور اس میں اپنی محبوبہ کی جانب سے خود کو دیے جانے والے تحفے فروخت کے لیے پیش کیے۔

فروری 2017 سے اب تک یہاں سیکڑوں افراد آچکے ہیں جوناکام محبت کے بعد تحفے تحائف فروخت کرنےآجاتے ہیں ، ان میں سے بہت سی اشیاء بالکل نئی یا بہت اچھی حالت میں ہوتی ہیں۔ ہرچیزپرقیمت درج ہوتی ہے۔ بہت سے ایسے بھی ہیں جو اپنی اشیاء کے بدلے رقم کے بجائے دوستی اشیاء پسند کر کے لے جاتے ہیں۔

اولڈ مارکیٹ فلیم کا اصول ہے کہ یہاں بیٹھنے کے لیے کوئی فیس مقرر نہیں البتہ اپنی اشیاء کی فروخت کے بعد 30 فیصد رقم منتظمین کو دینی پڑتی ہے۔ دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے یہاں ایک بورڈ بھی موجود ہے جس پر جو دل میں آئے لکھا جا سکتا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اولڈ فلیم مارکیٹ قائم کرنے کا مقصد یہی تھا کہ محبوب کی بیوفائی کا شکار افراد کے دکھ کا مداوا کیا جا سکے تا کہ وہ تکلیف دہ یادوں سے باہرآجائیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
 

ضرور دیکھئے