خوبصورت اور مہنگے بیگز باتھ روم میں استعمال

November 10, 2017

لاس اینجلس : امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک من چلے نے قیمتی اور مہنگے بیگز سے مزین ٹوئلٹ ہی تیار کرلیا۔ اب دیگر قیمتی چیزوں کے ساتھ قیمتی ٹوائلٹ بھی بازار میں دستیاب ہونگے۔

خبر رساں ایجنسی ڈیلی مرر کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے شو روم پر مہنگا ترین ٹوائلٹ فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

پیرس کے معروف فیشن ہاؤس کے 24لگژری چمڑے کے بیگز سے تیار کیا گیا یہ ٹوائلٹ لاس اینجلس کے ایک آرٹسٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔

اس گولڈن ٹوائلٹ کی قیمت ایک لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پانچ لاکھ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کیا آپ یہ ٹوائلٹ خریدنا پسند کریں گے ؟۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.