ماں کی موت کےبعدلاش دفنانےسےبیٹیوں کاانکار

November 9, 2017

کراچی :عسکری فور میں انوکھا واقعہ پیش آیا۔ ماں کا انتقال ہوا مگر دونوں بیٹیوں نے تدفین کرنے کے بجائے میت گھر میں ہی رکھی۔ دس دن بعد پڑوسیوں نے بو کی شکایت کی تو دروازہ توڑ کر لاش نکالی۔لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،موت کی وجہ میڈیکل رپورٹ آنے پر پتہ چلے گی۔

کراچی میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ماں کو مرے دس دن ہوگئے مگر بیٹیوں نے تدفین نہیں کی۔دونوں بیٹیاں ماں کی موت تسلیم کرنے کو تیار نہیں اورکہتی ہیں کہ ماں مری نہیں زندہ ہے۔

جب بدبو آئی تو پڑوسیوں کی شکایات پردروازہ توڑا گیا۔پولیس کہتی ہےکہ خاتون کی موت کی وجہ معلوم نہیں، تحقیقات کی جارہی ہے۔

 پولیس کی مداخلت سے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.