جنس کی تبدیلی نے ملازمت چھین لی

October 12, 2017

ممبئی:بھارت میں نیوی اہلکار کو جنس کی تبدیلی مہنگی پڑی۔ بھارتی بحریہ نے اپنے اہلکار کو ملازمت سے ہی برخاست کردیا۔

سال 2010 میں بھارتی بحریہ میں شمولیت اختیار کرنے والے منیش کمارگری نامی اہلکار نے 2016 میں کسی کو آگاہ کیے یا اپنے بڑوں سے اجازت لیے بغیرآپریشن کے ذریعے جنس تبدیل کروا لی تھی۔ جنس تبدیل کروانے کے بعد منیش نے اپنا نیا نام سابی رکھ لیا۔

معاملے کا علم ہونے پر بھارتی بحریہ کے حکام کی جانب سے معاملہ وزرات دفاع کو بھیجا گیا اور نتیجےمیں سابی کو نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے۔

بھارتی بحریہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ منیشن کمار گری کی جانب سے جنس کی تبدیلی کے بعد محکمانہ قوائد و ضوابط کے تحت اسے نوکری پر نہیں رکھا جاسکتا۔

دوسری جانب سابی کا کہنا ہے کہ جنس تبدیل کروا نے سے میں نے کوئی جرم نہیں کردیا۔ سابی نے اپنے حق کے لیے لڑنے اورفیصلے کے خلاف فوجی عدالت میں اپیل دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.