ٹوائلٹ نہ ہونےپرپورےگاؤں کی بجلی منقطع

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

نئی دلی: بھارت کے ایک گاؤں میں گھر میں ٹوائلٹ نے بنانےپر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی گئی۔

فیض آباد کے گاؤں بھدرسہ میں ہر گھر بجلی سے محروم ہے۔ انتظامیہ کہتی ہے کہ مکینوں کو گھروں میں بیت الخلا بنانے کی وارننگ دی تھی۔ مگر عمل نہیں ہوا۔

گاؤں والوں کاموقف تھاکہ حکومت  خود تو پبلک ٹوائلٹ بناتی نہیں لوگوں پر دباؤ ڈالتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ستتر کروڑ افراد ٹوائلٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.