ماروی میمن نےعابدشیرعلی سے کچھ منفردسیکھ لیا

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

گوجرانوالہ: نوازشریف ہی نہیں بلکہ لیگی رہنماؤں نےبھی تگڑے ناشتے سے پیٹ پوجا کی ۔ ماروی میمن نے انکشاف کیاکہ انھوں نے پائےکھاناعابدشیرعلی سے سیکھے۔

پہلوانوں کے شہر میں میاں صاحب کی خوب خاطر تواضع ہوئی۔لاہور روانگی سے پہلے سابق وزیر اعظم کی من پسند ڈشز کا اہتمام ہواتوجی ٹی روڈ  کے مشہور سری پائے اور مغز مینیو میں ڈلوائے گئےاورساتھ ہی ساتھ حلوہ پوری اور چنے کا اسٹال بھی سجایا گیا۔

گوجرانوالہ میں ماروی میمن بھی خوب ترنگ میں نظرآئیں۔انھوں نے بتایاکہ نوازشریف نے سری پائےنہیں کھائےمگر میں نےخوب کھائے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ سری پائے کوبہت انجوائےکیا۔

ماروی میمن کاکہناتھاکہ عابد شیرعلی نے سکھایاہےکہ گوجرانوالہ کاناشتہ کیسے کرتےہیں۔ سماء

  Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.