Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > دلچسپ و عجیب

سکون کی موت، بیمار بچے کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی اجازت

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago

3a

لندن : برطانیہ کی ہائی کورٹ نے مستقلاً بیمار بچے چارلی گیرڈ کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی اجازت دے دی تاکہ وہ سکون سے مر سکے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے فیصلہ اس وقت کیا جب چارلی کے والدین اور لندن کے گریٹ آرمنڈ اسٹریٹ اسپتال کے درمیان 11 ماہ کے بچے کی زندگی کے خاتمے پر کوئی تصفیہ نہیں ہوا، بچہ اسپتال میں زیر علاج تھا۔

3d

چارلی ایک جینیاتی خرابی کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوا تھا، وہ دیکھ سن نہیں سکتا، چیخ نہیں سکتا، کوئی چیز نگل نہیں سکتا، حرکت نہیں کر سکتا، حتیٰ کہ خود سانس بھی نہیں لے سکتا، اسے وقفے وقفے سے مرگی کے دورے بھی پڑتے ہیں۔

3b

چارلی گیرڈ گزشتہ سال 4 اگست کو پیدا ہوا تھا، دنیا میں ایسے مریضوں کی تعداد صرف 16 ہے۔

3c

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں چارلی کا علاج کرنیوالے اسپتال نے عدالت سے یہ کہتے ہوئے لائف سپورٹ کے آلات ہٹانے کی اجازت مانگی تھی کہ بچے کو زندہ رکھنے سے اس کی تکالیف میں مزید ہورہا ہے۔ ویب ڈیسک

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube