کانچ کی بوتلوں سے تیارشہکار

Samaa Web Desk
July 22, 2017

کراچی: صلاحیتیں اگرخدادادہوتوعام سی چیزکوبھی خاص بنا دیتی ہیں، کراچی کی دودوست کانچ کی خالی بوتلوں سے ایسے شاہکاربناتےہیں کہ دیکھنےوالے دیکھتےرہ جاتے ہیں۔

کانچ کی منفرد ڈیزائنز کی خالی بوتلیں،ایکریلک پینٹ اوررنگ برنگے دھاگے سے لیس جگمگ کرتے بلب اورکھنکتی بیلزسے تیاریہ شہکار اریبہ اور اقصی کےہیں۔

دونوں دوستوں کے شوق کو پذیرائی ملی تو انھوں نے آن لائن کاروبار شروع کردیا۔ منفرد لیمپس اور ونڈچائم کی تیاری اتنی آسان بھی نہیں ہوتی لیکن فائن آرٹ اور ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کی یہ دونوں طالبات  اپنے کام کے ساتھ خوب انصاف کررہی ہیں۔ سماء