Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > دلچسپ و عجیب

گولے داغ کر افطاری کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2017 | Last Updated: 3 years ago

دبئی : جی ہاں یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں یہ ایک روایت ہے کہ افطار کا اعلان گولے داغ کر کیا جاتا ہے۔ اگر آپ دبئی میں موجود ہیں اور شام ہوتے ہی اچانک دھماکوں کی آوازیں آنا شروع ہوجائیں تو پریشان مت ہونا، جی ہاں...

دبئی : جی ہاں یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں یہ ایک روایت ہے کہ افطار کا اعلان گولے داغ کر کیا جاتا ہے۔

&NCS_modified=20130906122615&MaxW=640&imageVersion=default&AR-307179878

اگر آپ دبئی میں موجود ہیں اور شام ہوتے ہی اچانک دھماکوں کی آوازیں آنا شروع ہوجائیں تو پریشان مت ہونا، جی ہاں یہ حملے کے نہیں خوشی کے شادیانے ہیں۔

hqdefault

خلیجی نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری دلچسپ رپورٹ کے مطابق دبئی میں افطار کے وقت گولے داغ کر اعلان کرنے کی رسم خاصی پرانی ہے، اس دوران ماہِ صیام میں افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتا ہے۔

AR-160609649.jpg&MaxW=780&imageVersion=16by9&NCS_modified=20160606113338

رمضان کے موقع پر دبئی کے چھ مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی گئی ہیں، جس میں سے ایک توپ بیک اپ کے طور پر استعمال کیلئے رکھی ہے، جو پورے رمضان اذانِ مغرب کے وقت توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرتی ہیں۔

1595220900

شہر توپوں کی آواز سے گونجُ اُٹھتا ہے تو ایک عجیب ہی سماں بن جاتا ہے، یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رُخ کرتی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق گولے داغنے کی اس روایت کا آغاز 1960 میں ہوا۔ سماء

maxresdefault

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube