دنیا کے سب سے موٹے شخص کی انوکھی خواہش

By: Samaa Web Desk
May 18, 2017

میکسیکو : دنیا کے سب سے موٹے شخص کے معدے کا آپریشن کامیاب ہوگیا، میکسیکن شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا اور چلنا چاہتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا کے سب سے موٹے شخص کے معدے کو چھوٹا کرنے کا آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا، 32 سالہ میکسیکن شہری جوآن پیڈرو فرانکو کا وزن 595 کلو گرام ہے، دنیا کے فربہ ترین انسان کا وزن کم کرنے کیلئے دوسرا آپریشن نومبر میں کیا جائے گا۔

2b

فرانکو کا کہنا ہے کہ وہ معدے کے آپریشن کے بعد خود کو بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور چلیں۔

2.jpg

جوآن پیڈرو کی والدہ کہتی ہیں کہ ان کا بیٹا تیزی سے روبصحت ہے، ہمیں لگتا تھا کہ یہ کافی مشکل ہوگا تاہم وہ جلد بہتر ہورہا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.