Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > دلچسپ و عجیب

اٹھاون کروڑ امریکی ڈالرز میں ہونے والی طلاق

SAMAA | - Posted: May 13, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2017 | Last Updated: 4 years ago

divorce b

لندن: برطانیہ کی ایک عدالت نے گیس اور تیل کے سابق تاجر کو اپنی سابقہ بیوی کو 45 اعشاریہ 3 کروڑ پاؤنڈ (58 کروڑ امریکی ڈالرز) کی ادائیگی کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ رقم برطانوی تاریخ میں طلاق کے نتیجے میں کسی بھی خاتون کو ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ تاجر اور اس کی 41 سالہ مطلقہ بیوی دونوں ہی روسی نژاد ہیں۔ انہوں نے 20 سال قبل ماسکو میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں،  بعد ازاں یہ جوڑا برطانیہ منتقل ہو گیا تھا

برطانوی عدالت کے جج کے مطابق مطلقہ خاتون کو مجموعی اثاثوں کا 41 اعشاریہ 5 فیصد حصّہ دیا گیا ہے جو خاتون کے لیے شوہر کے ساتھ گزارے جانے والے بیس برسوں کا زرِتلافی ہے۔

جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مذکورہ مطلقہ نے بیس برس تک کسی بھی خادمہ یا ملازمہ کی معاونت کے بغیر خاتونِ خانہ ہونے اور دونوں بچوں کی تربیت کی ذمے داری انجام دی۔ خبرایجنسی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube