Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > دلچسپ و عجیب

پی آئی اے پائلٹ کا نیا کارنامہ، چینی خاتون کو کاک پٹ میں بٹھالیا، ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: May 9, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: May 9, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے باکمال پائلٹ نے نیا کارنامہ سر انجام دے دیا، چینی خاتون مسافر کو کاک پٹ میں بٹھائے رکھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پی آئی اے حکام نے نوٹس لے لیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ پی آئی...

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے باکمال پائلٹ نے نیا کارنامہ سر انجام دے دیا، چینی خاتون مسافر کو کاک پٹ میں بٹھائے رکھا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پی آئی اے حکام نے نوٹس لے لیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

پی آئی اے کے ٹوکیو سے بیجنگ جانیوالے طیارے کے پائلٹ نے چینی خاتون کو طیارے کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کاک پٹ میں بٹھالیا تھا، ایک مسافر نے ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چینی خاتون مسافر کی پی آئی اے کاک پٹ میں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ترجمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا، دانیال گیلانی کہتے ہیں چینی مسافر کاک پٹ میں کیسے آئی؟، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی مسافر کے کاک پٹ میں جانے سے طیارے کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube