کوؤں کیلئے نیا کیفے کھول دیا گیا

April 19, 2017

crow-cafe

لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں ایسٹر کے موقع پر کوؤں کیلئے کیفے کھول دیا گیا ہے، جہاں وہ بغیر کسی رکاؤٹ کے کھا پی سکتے ہیں۔

اداکارہ بیلی پیپر اچانک ایک روز لندن کے مضافاتی علاقے میں کھلنے والے نئے کیفے میں پہنچ گئیں، یہ کوئی عام کیفے نہیں تھا، بلکہ کوؤں کیلئے کھولا گیا  دنیا کا انوکھا ترین کیفے ہے۔

کوؤں کیلئے یہ کیفے کھولنے کا مقصد ان کیلئے اپنے پیار کا اظہار تھا، 61 سالہ ٹریور اسمیتھ کا کہنا ہے کہ اس کیفے کا ایک اور مقصد بھی ہے، کہ ہم کس طرح ہم اس حاضر دماغ پرندے کی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکتے ہیں۔

ٹریور کا کوؤں کیلئے پیار کوئی نیا نہیں بلکہ چھ سال کی عمر ہی سے ٹریور کوؤں کی محبت سے چڑا ہے اور اس کا آغاز اس وقت ہوا جب ننھی عمر میں ٹریور نے ایک چھوٹے سے کوئے کے بچے کی جان بچائی۔

کیفے کے افتتاح کے موقع پر گفت گو کرتے ہوئے کیفے مالک کا کہنا تھا کہ کوئے ایک خوبصورت، چالاک اور ذہین پرند ہے، جو ہماری توجہ کا طالب ہے۔

کیفے سے متعلق سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا گیا ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.