نام کا مطلب ”خوشی“ والے افراد کیلئے خوشخبری

By: Samaa Web Desk
March 20, 2017

happy

دبئی : دبئی میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے ایسے افراد جن کے نا م کا مطلب ”خوشی“ ہو گا ان کیلئے ایک رات کی مفت رہائش دینے کی پیشکش کا علان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے کی گئی پیشکش میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کا نام فرح،سعید یافرحت ہے جس کا مطلب خوشی بنتا ہے ان کے لیے ہوٹل میں ایک رات کا قیام بلکل مفت ہو گا ۔

واضح رہے یہ آفر رابطہ کرنے والے پہلے 20افراد حاصل کر سکیں گے۔

دوسی جانب راس الخیمہ پولیس نے خوشی کے عالمی دن کے موقع پر ٹریفک جرمانوں میں 50فیصد رعایت دی ہے۔

ام القوایئن کے بعد راس الخیمہ پولیس نے خوشی کے عالمی دن کے موقع پر ٹریفک جرمانوں میں رعایت دی ہے، یہ رعایت ایک دن کے لئے ہو گی ۔ سماء / اے پی پی

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.