بھارتی ایئرلائن کی ٹوائلٹس کے بغیر16گھنٹے کی پرواز

By: Samaa Web Desk
March 17, 2017

058ecd6f-9659-4494-b05b-5a15ebd3563a

نئی دہلی : بھارتی ایئر لائین کے جہاز کی آپریشنل ٹوائلٹس کے بغیر نئی دہلی سے شکاگو تک 16 گھنٹے پرواز نے گویا مسافروں پر قیامت ڈھا دی،340 مسافروں اور عملہ کے 16 افراد کو کڑی آزمائش سے گزرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر لائین کے جہاز نے کسی آپریشنل ٹوائلٹ کے بغیر نئی دہلی سے شکاگو تک 16 گھنٹے پرواز کی، جب کہ اس جہاز میں 340 مسافر اور عملہ کے 16 افراد سوار تھے۔

London Heathrow, United Kingdom - May 25, 2013: An Air India Boeing 787 Dreamliner with the registration VT-ANK on approach to London Heathrow Airport (LHR) in the United Kingdom. The Boeing 787 Dreamliner is the world's first major airliner to use composite materials in the construction of its airframe. Air India is the flag carrier airline of India with 99 planes in operation.

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائر لائینز کا جہاز بو ئینگ 777 حیدر آباد سے دہلی پہنچا تھا، تاہم اس کے 12 ٹائلٹس میں پلاسٹک کی بوتلیں او ریپیز وغیرہ پھینکے جانے کے باعث مائع نائیٹروجن سے فوری صفائی نہیں ہوسکی، جب کہ وقت کی کمی کے باعث جہاز کے ٹوائلٹس کھول کر صفائی کرنا ممکن نہیں تھا۔

Air-India

ایئرلائین حکام نے ہنگامی طور پر ایک ٹوائلٹ عارضی طور پر آپریشنل کیا اور جہاز کو 16 گھنٹے کی پرواز پر روانہ کر دیا، جو کہ تمام مسافروں اور خود عملہ کے لئے کڑی آزمائش تھی۔

2222

444

333

111

بھارتی ایئر لائین کے ایک اہلکار نے بتایاکہ بھارت سمیت کئی ممالک کے مسافر جہازوں کے ٹائلٹس کے استعمال میں احتیا ط نہیں کرتے اور وہ فلش میں ٹھوس اور پلاسٹک کی اشیاء بہا دیتے ہیں جس سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

ضرور دیکھئے