وزیراعظم جذباتی ہوگئے،تقریربھی یاد نہ رہی

By: Samaa Web Desk
March 16, 2017

گوادر: وزیراعظم نے کہاہےکہ گوادرسےاتنا پیار ہے کہ بھول گیا ہوں کہ یہاں کے کتنے دورے کر چکا ہوں۔

گوادرمیں خطاب کے دوران وزیراعظم جذباتی ہوگئے۔وزیراعظم نےنعرے لگانے والوں کو منع کیا اور اس دوران وہ تقریر بھی بھول گئے۔

وزیراعظم نےنوجوانوں کوتعلیم یافتہ بنانے کا اعلان کیا اور اس کی ذمہ داری احسن اقبال کو سونپ دی۔ انھوں نےاحسن اقبال سے جواب طلبی کا وعدہ بھی کیا۔

وزیراعظم نےکہاکہ نوجوانوں کوتعلیم یافتہ نہ بنا سکے تواحسن اقبال سے جواب طلبی ہوگی۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.